ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گورکھپور حادثہ: معطل پرنسپل نے کہا،پہلے ہی دے چکاتھااستعفیٰ

گورکھپور حادثہ: معطل پرنسپل نے کہا،پہلے ہی دے چکاتھااستعفیٰ

Sun, 13 Aug 2017 15:15:03    S.O. News Service

لکھنؤ،12اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بی آر ڈی کالج میں 36 بچوں کی موت کے بعد یوپی حکومت نے ہفتہ کوکالج کے پرنسپل کو معطل کرنے کادعویٰ کیا۔ اگرچہ کچھ دیربعد ہی پرنسپل نے بتایا کہ وہ معطلی کے پہلے ہی اپنا استعفیٰ دے چکے ہیں۔ حکومت کی طرف سے معطل کیے جانے کے بعد بی آر ڈی کالج کے پرنسپل نے کہا کہ وہ معطل ہونے کے پہلے ہی کالج میں بچوں کی موت کی ذمہ داری لیتے ہوئے اپنااستعفیٰ دے چکے ہیں۔پرنسپل کے اس بیان کے بعد اب ان کے معطلی کا کوئی معنی نہیں رہ گیاہے۔ بچوں کی موت کے بعد یوپی میں سیاسی ہنگامہ بھی کھڑا ہو گیا ہے۔ اپوزیشن پارٹیاں سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ اور وزیر صحت سددھارتھناتھ سنگھ کااستعفیٰ مانگ رہی ہیں۔سددھارتھناتھ سنگھ نے آج ایک پریس کانفرنس کرکے اس واقعہ کی مکمل معلومات دیں۔ انہوں نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی بچے کی موت آکسیجن کی کمی کی وجہ سے نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی موت کے پیچھے بہت سے دوسری وجوہات بھی ہیں۔


Share: